حکومت پنجاب نے کسی نجی کمپنی سے بیج خریدنے کا فیصلہ نہیں کیا، محکمہ زراعت

پیر 19 دسمبر 2016 18:11

ملتان۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) محکمہ زراعت ملتان کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے کسی نجی کمپنی سے بیج خریدنے کا فیصلہ نہیں کیا۔اس حوالے سے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروںمیں صداقت نہیں ہے۔ اب محکمہ ان تمام محرکات کاجائزہ لے رہا ہے جن سے کپاس کی پیداوار متاثر ہوئی،کپاس کی پیداوار متاثر ہونے کا اہم محرک ناقص بیج کی فراہمی بھی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ کاشتکاروں کو اعلی اور معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے تاکہ آئندہ کپاس کی فصل متاثرہونے کاسبب ناقص بیج نہ ہو۔ ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت میں اصلاحات لانے کے لئے نجی کمپنیوں سے مشاورت معمول ہے جس طرح دوسرے محکموں میں بہترین نتائج کے حصول کے لئے نجی کمپنیاں معاونت کرتی ہیں۔ اسی طرح محکمہ زراعت میں بھی ان کمپنیوں سے معاونت لینے کے بارے کسانوں کی تنظیموں سے مشاورت کی گئی تاہم کسی کمپنی سے بیج خریدنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ متعدد نجی کمپنیوں نے بیج کا معیار بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے جس کا فیصلہ سیڈ ایسوسی ایشنز، کسان تنظیموں اور کاشتکاروں سے مشاورت کے بعد ہی کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :