لوک ورثہ، کچھ خاص اور ورڈز بیٹس اینڈ لائیو کے اشتراک سے ہفت روزہ وال پینٹنگ کا سلسلہ اختتام کو پہنچ گیا

پیر 19 دسمبر 2016 17:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) لوک ورثہ، کچھ خاص اور ورڈز بیٹس اینڈ لائیو کے اشتراک سے ہفت روزہ وال پینٹنگ کا سلسلہ اختتام کو پہنچ گیا۔ دیوار کو پاکستانی ثقافت کے مختلف رنگوں سے مزین کیا گیا،وال پینٹنگ کا مقصد نوجوانوں کو پاکستانی ثقافتی تنوع کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ امریکہ، کولمبیا اور دیگر علاقوں سے آرٹسٹوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔

جس میں میکس موسس، ایساس کرول، ماس پاز نے خصوصی شرکت کی۔ میکس موسس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں میرے علم میں اتنا نہیں جب یہاں آیا تو یہاں کی ثقافت، یہاں کے لوگ اور رنگ کو دیکھ کر میں بے حد متاثر ہوا۔ انھوں نے کہا کہ اس وال پینٹنگ میں لوکل آرٹسٹوں کا بڑا تعاون حاصل رہا جنہوں نے اپنا کنٹری بیوشن پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوکل آرٹسٹوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے آگے لانے کی ضرورت ہے۔

پروگرام ایگزیکٹیو رابعہ امین نے کہا کہ اس وال پینٹنگ کا مقصد یہاں کے نوجوانوں کو پاکستانی کلچر کے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی ثقافت کو پہچان سکیں۔ اور ہم اس پیغام کو باہر کے لوگوں تک پہنچائیں تاکہ انھیں پاکستانی ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملے۔ آرٹسٹوں کے فن اور ان کی پینٹنگ سے لوگ کافی محظوظ ہوئے۔