جمرود، شادی کی تقریب میں حجرے پر دستی بم سے حملہ، بچہ جاں بحق ،15 افراد زخمی ہوگئے

پیر 19 دسمبر 2016 17:46

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2016ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں شادی کے موقع پر حجرے پر دستی بم کے حملے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق واقعہ جمرود کے علاقہ غاڑیزہ میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد نے مجمعے میں دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں سوالہ افراد شدیدی زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک سات سالہ بچہ حمید اللہ ولد گلی شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔دریں اثنا سیکیورٹی فورسز نے غاڑیزہ ہی میں ایک ویرانے سے کئی راکٹ کے گولے اور بارودی مواد کو بر آمد کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :