Live Updates

سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ پر تنقید چوہدری نثار کو زیب نہیں دیتی،یہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،چوہدری نثار رپورٹ کو چیلنج کرنے کی بجائے وزارت کی کارکردگی کو بہتر کرنے پر توجہ دیں

ْپاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 19 دسمبر 2016 17:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ پر تنقید چوہدری نثار کو زیب نہیں دیتی،یہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،چوہدری نثار رپورٹ کو چینلج کرنے کی بجائے وزارت کی کارکردگی کو بہتر کرنے پر توجہ دیں۔وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال ایوان بالا کی کارکردگی قابل تعریف رہی،سینیٹ نے متعدد بل پاس کیے اور قانون میں قابل قدر کام کیا،ایوان بالا کی کارکردگی پر خوشی ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ پر کمیشن رپورٹ پر تنقید چوہدری نثار جیسے وزیر کو زیب نہیں دیتی،کمیشن نے ان کی وزارت کی خامیوں کا ذکر کیا،اگر اس پر تنقید کریں گے تو توہین عدالت کے زمرے میں آئے گی،چوہدری نثار کمیشن کی رپورٹ کو چینلج کرنے کی بجائے اپنی وزارت کی کارکردگی کو بہتر کرنے پر توجہ دیں۔(خ م+ار)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات