متوسط طبقے کی نمائندگی صرف ایم کیو ایم کر رہی ہے،ہمیں ووٹرز کی مشکلات اور نفسیات کا علم ہے،کراچی میں30دسمبر کو عظیم الشان جلسہ کریں گے،قیاس آرائیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا‘ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 19 دسمبر 2016 17:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ متوسط طبقے کی نمائندگی صرف ایم کیو ایم کر رہی ہے،ہمیں ووٹرز کی مشکلات اور نفسیات کا علم ہے،کراچی میں30دسمبر کو عظیم الشان جلسہ کریں گے،قیاس آرائیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔وہ پیر کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی سیاست کر رہے ہیں،2013میں شہری علاقوں کے عوام نے ہمیں ووٹ دیا،بلدیاتی الیکشن میں بھی ہمیں مینڈینٹ ملا،ووٹرز کو صحیح ترجمان ایم کیو ایم یا متوسط طبقے کی نمائندگی صرف ایم کیو ایم کر رہی ہے،تا ہم اگلا الیکشن جب بھی ہوگا ایم کیو ایم اپنی روایت قائم رکھے گی۔

انہوں نے کہاکہ تمام روایتی نشستیں قائم رکھیں گے اور ان میں اضافہ بھی کریں گے،ہمیں اپنے ووٹرز کی مشکلات اور نفسیات کا علم ہے،کراچی میں 30دسمبر کو عظیم الشان جلسہ کریں گے،قیاس آرائیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا،اسلام آباد کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک آتا ہے،سندھ حکومت بھی سوتیلی ماں کا کردار ادا کرتی ہے،ہر مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم دکھائی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ 30دسمبر کا جلسہ سو سنار کی ایک لوہار کی مثال ہوگا،جلسے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا