بڑھتی ہوئی آبادی کے پس منظر میں بے شمار سماجی مسائل ہیں جو ہماری سوچ کو مثبت انداز سے پروان نہیں چڑھنے دیتے‘بیگم ذکیہ شاہنواز

معاشرے کے تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو محکمہ بہبود آبادی کے پیغامات کی پسماندہ علاقوں تک ترسیل میں معاونت کی ضرورت ہے ‘صوبائی وزیر بہبود آبادی

پیر 19 دسمبر 2016 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پس منظر میں بے شمار سماجی مسائل ہیں جو ہماری سوچ کو مثبت انداز سے پروان نہیں چڑھنے دیتے، اس لئے معاشرے کے تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو محکمہ بہبود آبادی کے پیغامات کی پسماندہ علاقوں تک ترسیل میں معاونت کی ضرورت ہے کیونکہ مقصد ایک صحت مند اور مفید شہریوں پر مشتمل معاشرے کا قیام ہے جو ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کر سکیں-ان خیالات کا اظہار آج صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں ڈاکٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا -انہوںنے کہاکہ بچوں کی کثرت پیدائش سے نہ صرف ماں کی جان کو خطرہ بلکہ ذہنی و جسمانی طور پر کمزور بچوں کے پیدا ہونے کا احتمال بھی ہوتا ہے - محکمہ بہبود آبادی این جی اوز اور محکمہ صحت کے اشتراک سے برھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہی- انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر بحیثیت شہری بڑھتی ہوئی آبادی کا موجب بننے والے سماجی مسائل کا خود خاتمہ کرنا ہے اور ماں اور بچے کی زندگی کو بچانا ہی- انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ہم آبادی کے ایشو کو با آسانی حل کر سکتے ہیں- کیونکہ بذریعہ تعلیم ہی سے ذہنی بالیدگی کا حصول ممکن ہی-

متعلقہ عنوان :