متحدہ پاکستان کا30دسمبرکونشترپارک کراچی میں تاریخی جلسہ کرنے کااعلان

30دسمبرکاجلسہ’سوسنار کی ایک لوہار‘ثابت ہوگا،ایم کیوایم سندھ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،متوسط طبقے کی نمائندگی کاحق صرف یم کیوایم اداکررہی ہے۔کنوینئرایم کیوایم پاکستان کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 دسمبر 2016 16:12

متحدہ پاکستان کا30دسمبرکونشترپارک کراچی میں تاریخی جلسہ کرنے کااعلان

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19دسمبر2016ء) :ایم کیوایم پاکستان نے 30دسمبرکونشترپارک کراچی میں تاریخی جلسہ کرنے کااعلان کردیا۔ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئرفاروق ستارنے کہاہے کہ 30دسمبرکاجلسہ ’سوسنار کی ایک لوہار‘ثابت ہوگا،ایم کیوایم سندھ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،متوسط طبقے کی نمائندگی کاحق صرف یم کیوایم اداکررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیاست گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم پچھلے 4مہینوں سے اپنی تنظیمیں نوکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے کی نمائندگی کاحق صرف یم کیوایم اداکررہی ہے۔ہمیں اپنے ووٹرزکی نفسیات اور مسائل کاعلم ہے۔ہماراجلسہ تمام قیاس آرائیوں کوختم کردے گا۔