Live Updates

نواز شریف کی جانب سے اور بوسنیا کے لئے طیارے کا مطالبہ شرمناک ہے ،عمران خان

پیر 19 دسمبر 2016 16:20

نواز شریف کی جانب سے اور بوسنیا کے لئے طیارے کا مطالبہ شرمناک ہے ،عمران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کی جانب سے اور بوسنیا کے لئے پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز کے طیارے کے مطالبے کو شرمناک قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف نے بوسنیا کے لئے پی آئی اے کے طیارہ نمبر 777 کا مطالبہ کرکے بالکل شاہانہ انداز اپنا رکھا ہے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کے اس شاہانہ مطالبے سے کمرشل سرگرمیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جو ادارے سمیت ملک کے لئے بھی تباہ کن ثابت ہوگا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات