سندھ حکومت نے ملیر میں ایمرجنسی لگانے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 دسمبر 2016 12:42

سندھ حکومت نے ملیر میں ایمرجنسی لگانے کا حکم دے دیا

ملیر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2016ء) : سندھ حکومت نے ملیر میں ایمرجنسی لگانے کا حکم دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی لگانے کی وجہ ملیر میں پھیلی ایک پُر اسرار بیماری ہے جس نے ملیر کے باسیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت نے گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔ بیماری کی تشخیص کے لیے خصوصی ٹیم خون کے نمونے جمع کرے گی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بیماری کی تشخیص میں مزید تین سے چار دن لگنے کا امکان ہے۔اب تک اس پُر اسرار بیماری نے ملیر کی آبادی میں سے تیس ہزار سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے جن کا طبی معائنہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :