پی آئی اے کی لاہور سے کولمبو جانے والی پرواز خوفناک حادثے سے بچ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 دسمبر 2016 12:01

پی آئی اے کی لاہور سے کولمبو جانے والی پرواز خوفناک حادثے سے بچ گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2016ء) : پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی لاہور سے کولمبو جانے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے کولمبو جانے والی پرواز پی کے 898 کے ہائیڈرولک پائپ پھٹ گئے۔

(جاری ہے)

پرواز میں 180 مسافر سوار تھے۔ ہائیڈرولک پائپ پھٹنے کے بعد پرواز کو ہنگامی طور پر کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کیا گیا۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد انجینئیرز کو طلب کیا گیا ، ہائیڈرولک پائپ کی مرمت کے بعد پرواز کو دوبارہ روانہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :