Live Updates

پی ٹی آئی نے کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 دسمبر 2016 11:30

پی ٹی آئی نے کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2016ء) :پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں کوئٹہ کمیشن پر تحریک التوا جمع کروا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک منزہ حسن ، شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں جمع کروائی ۔ تحریک کے متن میں کہا گیا کہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ میں وزارت داخلہ کی ناکامی کا ذکر ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی کالعدم تنظیموں کے ساتھ ملاقاتوں کا معاملہ اٹھایا گیا ۔

تحریک کے متن میں کہا گیا کہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ میں حکومت کے انفرا اسٹرکچر کی خامیوں کا بھی تذکرہ ہے۔ کرپشن کے باعث دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی ۔ تحریک التوا میں پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ قومی اسمبلی میں آ کر اپنے اوپر عائد کیے گئے الزامات کی وضاحت کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات