شہریوں کے جان و مال سمیت سرکاری املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس اپنا موثر کردار ادا کررہی ہے‘ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزا ق چیمہ کا اجلاس سے خطاب

اتوار 18 دسمبر 2016 23:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزا ق چیمہ نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال سمیت سرکاری املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس اپنا موثر کردار ادا کررہی ہے‘ پولیس شہر میں گشت کرکے جرائم پیشہ عناصر کے عزائم کو ناکام بنا رہی ہے۔ یہ بات انہوںنے کوئٹہ کے تمام ایس پیز ‘ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔

اس موقع پر تمام سرکلز کے ایس پیز ‘ ڈی ایس پیز ‘ ایس ایچ او ز کیساتھ ساتھ ایس ایس پی کوئٹہ آپریشن محمد اقبال ‘ ایس ایس پی انوسٹی گیشن اعتزاز احمد گورایہ‘ ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ حامد شکیل صابر ‘ ایس پی ہیڈکوارٹر ہاشم خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی کوئٹہ نے تمام ایس پیز کو ہدایت جاری کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ عوام دوست رویہ اختیار کیا جائے تاکہ عوام کی شکایات اور داد رسی بروقت ممکن ہو سکے اور شہر میں گشت کو یقینی بناکر عوام سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور سرکاری املاک کے تحفظ کو بھی یقینی بنایاجائے‘ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اس کیلئے پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ہماری شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ مشکوک افراد یا کسی مشکوک چیز کو دیکھ کر فوری طورپر پولیس کو مطلع کریں ۔

متعلقہ عنوان :