قومی پولیو مہم میں ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں‘ غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے‘ کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی

اتوار 18 دسمبر 2016 23:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے کہا ہے کہ پولیو خطرناک بیماری ہے یہ بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور بنادیتی ہے‘ پولیو کے خاتمہ کیلئے سبی ڈویژن میں ہونے والی قومی پولیو مہم کو کامیاب کرنے کیلئے ضلعی افسران منتخب کونسلر سیاسی کارکن عوامی سماجی نمائندوں علماء کرام اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تاکہ اس جنگ کو کامیابی سے جیتا جاسکے‘ سبی ڈویژن میں شامل تمام علاقوں میں پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ آزاد انہ بلا خوف وخطر اپنی خدمات سرانجام دے سکیں‘سبی ڈویژن میں تین روزہ قومی پولیو مہم کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئیں ہیں‘ قومی پولیو مہم میں ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں‘ غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی محمد طارق،ڈپٹی کمشنر کوہلوآغا نبیل،ڈپٹی کمشنر ہرنائی عصمت اللہ،ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر نذیر خواجہ خیل ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹر منظور بلوچ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹرغلام سرور ہاشمی،ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیاتی سبی راجہ وقار الزماں کیانی بھی موجود تھے۔

کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے کہا کہ سبی ڈویژن کے پانچ اضلاع سبی ،ڈیرہ بگٹی ،کوہلو ،ہرنائی اور زیارت کی70یونین کونسلز میں پانچ سال کی عمر تک کے ایک لاکھ54ہزار 969بچوں کو (آج) سے شروع ہونے والی تین روز قومی پولیو مہم میںپولیو سے بچاؤ کے قطرئے پلائیں جائیں گے جس کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 585موبائل ٹیمیں116فکسڈ سینٹرزجبکہ 130ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کیئے گئے ہیے تین روزہ قومی پولیو مہم 22دسمبر تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ الحمداللہ سبی ڈویژن میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے اور انشااللہ2018تک سبی ڈویژن کو پولیو فری قرار دیا جائے گا‘ پولیو کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہم اپنے آنے والی نئی نسلوں کو انسدا دپولیو کے قطرے پلا کر ان کے مستقبل کو معذور ہونے سے بچانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سبی ڈویژن کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کی انسداد پولیو کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ جلد ارسال کریں اور تین روزہ قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر زخود نگرانی کریں جبکہ ڈیرہ بگٹی کے حساس اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں بھی ٹیموں کو روانہ کیا جائے اور جہاں جہاں آبادی موجود ہو وہاں ٹیموں کا پہنچنا ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ سبی ڈویژن میں کوئی علاقہ نوگو ایریا نہیں ہے جہاں پر اگر کوئی عناصر قومی مہم میں روکاوٹیں حائل کرنے کی کوشش کریں تو ان کے خلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے پولیو کے خاتمہ کے لیے سول سوسائٹی ،علماء کرام اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنا کردارادا کریں تاکہ ہم اپنے مستقبل کو معذور ہونے سے بچا سکیں۔

متعلقہ عنوان :