شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی، پولیس

اتوار 18 دسمبر 2016 21:50

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) تھانہ جاتلی کے علاقہ ایسر چکی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ،خوشی والے گھر میں اچانک صف ماتم بچھ گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قیصر محمود ولد عبد الله خان سکنہ ایسر چکی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے ماموں زاد بھائیوں سفیر،توصیف پسران نذیر احمد کی شادی کے سلسلے میں گزشتہ رات تقریبا 8.30بجے کے قریب عدالت حسینجو کہ میرا حقیقی بھائی تھااور آرمی میں ملازمت کرتاتھا اس کے گھر میںشادی کی تقریب جاری تھی جس میں کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے ۔

کہ اتنے میں اچانک کسی نے یک بعد دیگر دوفائرکر دییجو کہ عدالت حسین جس کی عمر تقریبا اُنتالیس سال تھی اس کو پشت پر لگا جبکہ دوسرا فائرشکیل کی بائیں ٹانگ پر لگا جس سے دونوں شدید زخمی ہو گے عدالت حسین کو CHM روالپنڈی لے کر گے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے زخمی کو دولتالہ سرکاری ہسپتالپہنچایا بعد ازاں اسیہولی فیملی راولپنڈی ہسپتالمنتقل کر دیا گیاپولیس نے 302/324 دفعات کے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔