ریجنل ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس کا انعقاد

اتوار 18 دسمبر 2016 21:50

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) ریجنل ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات حیدرآباد خورشید علی شیخ کی زیر صدارت آج ان کے دفتر شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں افسران و عملے کا ایک تعزیتی اجلاس ہوا جس میں محکمہ اطلاعات حیدرآباد کے سینیئر فوٹو گرافر سید فہیم الدین کی بہوکے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ خدا تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو صبر کی توفیق دے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد زاہد مصطفیٰ میمن ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد شہزاد شیخ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔