چوہدری نثار نے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے بہت کام کیا،مصدق ملک

کوئٹہ کمیشن رپورٹ کے بعد ان کی ذات پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ،چوہے بلی والے سوال کا شیروالا جواب دیتا ہوں،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 18 دسمبر 2016 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے بہت کام کیا کوئٹہ کمیشن رپورٹ کے بعد ان کی ذات پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی چوہے بلی والے سوال کا شیروالا جواب دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ چوہدری نثار نے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے بہت کام کیا ہے آج دہشتگردی کے واقعات میں کمی انہی کی محنت کا نتیجہ ہے،سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ میں ایسی چیزیں بھی ہیں جو بہت مفید ہیں،شاید ان کی ذات پر حملہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی معاملات پر بات نہیں کرتا جو معاملات عدلیہ میں زیر سماعت ہیں ان پر بات کرنا مناسب نہیں سمجھتا تاہم چوہے بل کے سوال کئے جاتے ہیں تو شیروالا جواب دینا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ نے سپریم کورٹ کو کوئی جواب نہیں دیا۔انہوں نے اخبارات اور میڈیا پر چلنے والی خبروں پر تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کرپشن کو ثابت نہیں کرسکی،تحریک انصاف کو اقتدار کی ہوس ہی۔(ولی)

متعلقہ عنوان :