نوشہرہ‘جی ٹی روڈ پرموٹر سائیکل حادثہ ‘ ایک جاں بحق ‘دوسرا زخمی

اتوار 18 دسمبر 2016 21:40

نوشہرہ۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) نوشہرہ جی ٹی روڈ پر امانگڑھ کے قریب موٹر سائیکل پھسلنے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ‘ دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تاج محمد ولد اطلس ساکن خٹکلے نوشہرہ نے پولیس کوبتایا کہ وہ اپنے گھر میںموجود تھا اس کابیٹایوسف اپنے دوست یاسین ولد راج محمد ساکنان خٹکلے کے ہمرا گائوں سے نکل کر امانگڑھ جارہے تھے کہ این ایل سی ڈرائی پورٹ کے قریب جی ٹی روڈ پر ان سے موٹرسائیکل پھسل گیا اور ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آگیا جس سے اس کابیٹا یوسف تاج موقع پر جاں بحق جبکہ یاسین زخمی ہوگیا‘ یاسین کوپبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :