مضبوط بلدیاتی نظام پر چیئرمین بلاول سے لے کر نچلی سطح تک مکمل اتفاق رائے ہے، مشیرمحنت سینیٹرسعید غنی
اتوار 18 دسمبر 2016 21:40
(جاری ہے)
سنیٹر سعید غنی نے مزید کہا کہ وہ ذاتی حیثیت میں بھی با اختیار بلدیاتی اداروں کے حامی ہیں اور اس سلسلے میں ہر سطح پر اپنے تئیں کوشش میں مصروف ہیں، سندھ میں نافذ بلدیاتی ایکٹ کے تحت اختیارات میں مزید اضافے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور، ذوالفقار قائمخانی کی جانب سے کی جانے والی بات چیت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندگان کو اعزازیہ ملنا چاہیے، بلدیاتی اداروں کے مالی وسائل میں بہتری لانے، مناسب اختیارات سمیت جو بھی مسائل درپیش ہونگے ان کے لئے وزیر اعلی سندھ، وزیر بلدیات سے بات چیت کر کے بہتری لائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے باہمی تعاون سے ہر مسئلے کا حل نکالا جا سکتا ہے جبکہ حکومت سندھ کراچی کی ترقی کے لئے کوشاں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی مسائل حل کرنے کیلئے پیکیج لانے کی بھرپور کوشش میں مصروف عمل ہوں۔ چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے سعید غنی کی آمد کو انتہائی خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی باہمی میل جول سے بڑے سے بڑے مسئلے کا حل نکالا جا سکتا ہے۔قائد حزب اختلاف نے اپنے خطاب میں سنیٹر سعید غنی کو بلدیاتی نمائندوں بالخصوص بلدیہ شرقی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ وزیربلدیات اور وزیرآعلی سندھ سے ان مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کے لیے کوششیں کریں جس پر سنیٹر سعید غنی نے انھیں یقین دلایا کہ وہ اپنا کردار بھرپور انداز سے نبھائیں گے۔ ذوالفقار قائم خانی نے کہا کہ بلدیہ شرقی میں ماحول دوستانہ ہے اور سب مل کر پورے ضلع کو مثالی بنانے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ قائد حزب اختلاف ذوالفقار علی قائم خانی نے بلدیہ شرقی کے تمام منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں طہرانہ دیا جسے ظہرانے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے پرامن اور سیاست سے بالا عوامی خدمت کا بہترین آغاز قرار دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.