جامعہ کراچی، بی اے،بی کام ریگولر اور بی ایس سی(پاس) کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

اتوار 18 دسمبر 2016 21:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے،بی کام ریگولر اور بی ایس سی(پاس) سالانہ امتحانات برائی2016 ء کے لئے امتحانی فارم 29 دسمبر 2016 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بی اے سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 3600 روپے فیس کے ساتھ جبکہ سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 6250 روپے فیس کے ساتھ ،بی کام سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 4600 روپے فیس کے ساتھ جبکہ سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 7900 روپے فیس کے ساتھ،بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 4600 روپے فیس کے ساتھ جبکہ سال اول دوئم وباہم کے امتحانی فارم 7900 روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2010 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :