دفاع پاکستان کونسل سے ملاقات وزیرداخلہ کے کہنے پر نہیں ،تنظیم کے سربراہ کی خواہش پرہوئی،وزارت داخلہ

یہ بات حیران کن ہے کہ کچھ لوگ جھوٹ اور سچ میں تقسیم یا فرق بالکل ختم کرنا چاہتے ہیں ،ْترجمان کا بیان

اتوار 18 دسمبر 2016 21:10

دفاع پاکستان کونسل سے ملاقات وزیرداخلہ کے کہنے پر نہیں ،تنظیم کے سربراہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ یہ بات قطعی غلط ہے کہ دفاع پاکستان کونسل کے ساتھ وزیر داخلہ کی ملاقات وزیر داخلہ کے کہنے پر ہوئی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ یہ بات قطعی غلط ہے کہ دفاع پاکستان کونسل کے ساتھ وزیر داخلہ کی ملاقات وزیر داخلہ کے کہنے پر ہوئی۔ یہ بات حیران کن ہے کہ کچھ لوگ جھوٹ اور سچ میں تقسیم یا فرق بالکل ختم کرنا چاہتے ہیں۔ دفاع پاکستان سے وزیر داخلہ کی ملاقات اس تنظیم کے سربراہ کی خواہش اور کہنے پر ہوئی اور اس تمام عمل کا ریکارڈ موجود ہے۔