اسنیپ چیکنگ کے دوران مبینہ بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز پر تین پولیس اہلکاروں کو معطل

اتوار 18 دسمبر 2016 20:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) کلفٹن کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سواروں سے مبینہ رشوت وصولی اور اختیارات سے تجاوز کے حوالے سے میڈیا رپورٹس تین پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق پر ایس ایس پی ساؤتھ ثاقب اسماعیل میمن نے نوٹس لیتے ہوئے تین پولیس اہلکاروں ہیڈکانسٹیبل قربان، کانسٹیبل عابد اور کانسٹیبل غلام مصطفیٰ کو معطل کرکے انہیں کوارٹر گارڈ کرنے اور محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :