کتب و لائبریریاں ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، فاروق ستار

اتوار 18 دسمبر 2016 20:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) کتب اور لائبریریاں ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ۔ کتب میلے کی اچھی روایت قائم کی گئی ہے۔ حکومت کو کتب میلوں اور لائبریریوں کی سر پرستی کرنی چاہیے۔ ان باتوں کا اظہار گذشتہ روز بارویں بین الاقوامی بُک فیئر کے دورے کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی بُک فیئر کے بارویں میلے کا انعقاد اس بات کا مظہرہے کہ اس شہر کے لوگ کتب دوست ہیں ۔ کتب اور لائبریریاں ہمارے ملک کے لیے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ۔ اس طرح کے کتب میلے ہونے چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیانے جس طرح کتب میلے کی کوریج کی ہے اس کو سرہاتا ہوں ۔

(جاری ہے)

والدین کو چاہیے کہ بچوں کو کتابو ںسے قریب لائیں۔

جمہوریت کے استحکام میں کتابوں کااہم کردار رہاہے۔ سرکاری سطح پر کتب میلوں اور لائبریریوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مجھے اُمید ہے کہ وسیم اختر اپنے دورِمیئر میں کتب اور لائبریریوں کی سرپرستی کریں گے۔بعد ازاں فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن نے میلے کا دورہ کیا اورمختلف اسٹالز میں جاکر کتابیں بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :