کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری بارویںعالمی کتب میلے کے چوتھے روز بھی زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئی

اتوار 18 دسمبر 2016 20:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری بارویںعالمی کتب میلے کے چوتھے روز بھی زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئی ۔ اس روز بھی ہزاروں افراد کی آمد سے لاکھوںروپوں پر مشتمل کتابوں کی فروخت ہوئی۔ ایک اندازے کے مطابق 2لاکھ سے زائد کتب فروخت ہوئیں۔ تعطیل کے باوجود خصوصی طور پردرجنوں اسکول، کالجز نے اس کتب میلے میں بڑی تعداد میں شرکت کی، عالمی کتب میلے میں ہزاروں افراد کی شرکت سے کتابوں کی فروخت میں بے پناہ اضافہ ہوا آج میلے کاآخری دن ہے ۔

عالمی کتب میلے میںعام تعطیل کی وجہ سے لوگوں کا سمندر اُمڈ آیا ، کتب میلے میں عوام ایکسپو سینٹر جانے کے لئے بے تاب نظر آئے اندر جانے کیلئے طویل قطار بھی عوام کو بری نہ لگی اسکولز نے بڑی تعداد میں اس میلے میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں میں کتابوں کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنے کیلئے خصوصی وزٹ کیا گیا۔پاکستان پبلشرز اینڈ بُک سیلرز ایسو سی ایشن اور نیشنل بُک فاونڈیشن کے باہمی اشتراک سے جاری اس کتب میلے میںہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے علم دوستی کا ثبوت دیابچے، نوجوان، بوڑھے سب نے بڑی تعداد میں اس میلے کو سراہا اور انتظامیہ کی محنت کو بھی سراہا اتوار کے روز فیملیز نے بڑی زیادہ تعداد میںشرکت کی مختلف پبلیشرز کی جانب سے منعقدہ کوئز مقابلوں اور لکی ڈرامیں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اتوار کو اسکول کی تعطیل کے باوجود اسکولز نے بڑی تعداد میںمیلے میںشرکت کی بُک فئیر میں چلڈرن پبلشرز کی تعلیمی نظم کی سی ڈیز توجہ کا مرکرز بنی رہی بچوں نے اس اسٹال سے کافی تعداد میں سی ڈیز کی خریداری کی ۔ کراچی انٹرنیشنل بُک فئیر کے ڈپٹی کنوینئروقار متین کے مطابق پچھلے سال کے مطابق اس سال زیادہ رش دیکھنے میں آیاجو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ کراچی کی عوام با شعور ہے اور کتابوں سے بہت پیار کرتی ہے۔

عالمی کتب میلے کے کو آرڈینیٹر ز شیخ عالمگیراور طہٰ جمال کے مطابق اسکولز اور کالجز کی بسوں اور پرائیوٹ گاڑیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ایکسپو سینٹر کاپارکنگ ایریا بھرہو چکا ہے لوگ اپنی گاڑیاں باہر پارک کرکے آرہے ہے۔ ایکسپو سینٹر کے آس پاس کی شاہراہوں پر کافی رش دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ عنوان :