ٹریفک وارڈن نے مالکان کے تشدد سے تنگ آ کر اسلام آباد سے لاہورآنے والی 15سالہ گھریلو ملازمہ کوتھانہ ریس کورس کے حوالے کر دیا

اتوار 18 دسمبر 2016 20:30

لاہور۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) ٹریفک سیکٹر لاری اڈہ کے ٹریفک وارڈن ندیم احمد نے مالکان کے تشدد سے تنگ آ کر اسلام آباد سے لاہورآنے والی 15سالہ گھریلو ملازمہ صائمہ کو تھانہ لاری اڈا کے مین چوک میں دوران ڈیوٹی تحویل میں لے کر تھانہ ریس کورس کے حوالے کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق سیکٹر لاری اڈہ کا ٹریفک وارڈن ندیم احمد دوپہر 12بجے کے قریب مین روڈ پر فرائض سر انجام دے رہا تھا کہ اس نے ایک لڑکی کوزارو قطار روتے ہوئے دیکھا جس پر اس نے لڑکی سے پوچھ گیچھ کی تو اس نے بتایا کہ اس کا نام صائمہ ہے اور وہ راولپنڈی کی رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ایک گھر میں ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی جو مالک مکان کے تشدد سے تنگ آ کر اپنے والدین کو بتائے بغیر لاہور آ گئی اور اب واپس اپنے والدین کے پاس جانا چاہتی ہے۔ ٹریفک وارڈن نے ضروری کاروائی کے بعد 15سالہ صائمہ کو تھانہ ویمن ریس کورس کے حوالے کر دیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین نی15سالہ بچی صائمہ کو بحفاظت تحویل میں لے کر اس کے ماں باپ تک پہنچانے کے لیے تھانہ کے حوالے کرنے پر ٹریفک وارڈن کو شاباش دی اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :