شو پلانٹ پاکستان پولو کپ کے سلسلے میں اہم پریس کانفرنس (آج)ہو گی

اتوار 18 دسمبر 2016 20:30

لاہور۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام شو پلانٹ پاکستان پولو کپ کے سلسلے میں ایک اہم پریس کانفرنس (آج) پیر کی دوپہر بارہ بجے ہوگی، پریس کانفرنس میں شو پلانٹ کے سی ای او شاہد حسین ، لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر اور دیگر موجود ہوں گے، پاکستان پولو کپ لاہور پولو کلب کا ریگولر ایونٹ ہے جو ہر سال لاہور پولو کلب میں منعقد ہوتا ہے، لاہورپولو کلب کے زیراہتمام دس گول کے اس ایونٹ کو اس سال شو پلانٹ کی ٹیم سپانسر کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :