2012ء کے مقابلے میں آج دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی‘رواں سال دہشت گردی اور توانائی کے حوالے سے پاکستان کیلئے بہت اچھا رہا ‘ دعا ہے کہ نیا سال موجودہ سال سے زیادہ پرامن اور روشن ہو اورہم سب مل جل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں،وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کی پولو ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 18 دسمبر 2016 20:30

لاہور۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سال 2016ء دہشت گردی اور توانائی کے حوالے سے پاکستان کے لئے بہت اچھا سال رہا ‘ ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ نیا سال موجودہ سال سے زیادہ پرامن اور روشن ہو اورہم سب مل جل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں ۔لاہور پولو کلب میں پولو ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان بڑے عرصے سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے میں تھا اور اب لوگوں کا بلا خوف و خطر کھیلوں کے ایونٹس اور دیگر تفریحی مقامات پر اکھٹا ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں کافی بہتر ی آئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان میں سب سے بڑا چیلنج سویلین انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تیار کرنا تھا اور 2013ء میں سویلین اداروں کے پاس جدید سہولیات نہ تھیں اور عسکری اداروں سے مدد لینا پڑتی تھی لیکن اب صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے ۔

(جاری ہے)

2012ء کے مقابلے میں آج دہشت گردی کے واقعات میں 85فی صد کمی ہوئی جو بہت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈائمنڈ پینٹس نے اتنا شاندار پولو ایونٹ سپانسر کیا جس پر میں میر شعیب احمد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہر سال لاہور پولو کلب میں آتا ہوں اور یہاں آکر خوشی ہوتی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی نمبر ون نیشنل برانڈ ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ ہی اپنے معاشرتی فرائض کو سرانجام دیتے ہیں۔

ڈائمنڈ پینٹس مستقبل میں بھی صحت مندانہ سرگرمیوں کو سپانسر کرے گا۔ انہوں نے لاہورپولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر اور کمیٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنا شاندار ایونٹ سپانسر کرنے کا موقع فراہم کیا۔ مین آف دی میچ راجہ تیمور ندیم نے میٹروحبیب پولیٹن بینک کے گروپ ہیڈ سید طالب رضوی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹیم سپانسر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور آکر ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے۔ یہاں پولو بہت اعلیٰ کوالٹی کی کھیلی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :