گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں تربیتی کورس کااہتمام

اتوار 18 دسمبر 2016 20:30

ڈی جی خان۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سخی سرور روڈ ڈیرہ غازی خان حسین بخش کھوسہ نے کہا ہے کہ ملکی بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت اور ٹیوٹا نے پڑھے لکھے اور تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈ پیدا کرنے کا اعادہ کیا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت اور ٹیوٹا کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا ضلع ڈیرہ غازی خا ن و راجن پور خورشید احمد چوہان کی نگرانی میںگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں پانچ ہفتوں پر مشتمل تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں نہ صرف طلبہ کی تربیت کی جائے گی بلکہ انہیں 1000روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا یہ بات انہوں نے انجینئر شہزاد یوسف کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سیکورٹی گارڈ شارٹ کورس پروگرام کے دوسرے بیج کے لیے امیدواران کا فزیکل اور میڈیکل ٹیسٹ ریسکیو1122کے افسران اختر بھٹہ ، یاسر ستار ، عابد سلطان اور سہیل کی موجودگی لیا گیا جس میں پاس ہونیوالے امیدواران کو دو جنوری2017 کو کلاسز اور تربیت حاصل کرنے کی ہدایات کی گئی

متعلقہ عنوان :