آر پی او کی پولیس حکام کو پولیو مہم کے دوران ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر نے کی ہدایت

اتوار 18 دسمبر 2016 20:30

فیصل آباد۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) آر پی او فیصل آباد نے پولیس حکام کو پولیو مہم کے دوران ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمدبلال صدیق کمیانہ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے سی پی او فیصل آباد،ڈی پی اوز جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے ضلع میں 19دسمبر سے 22دسمبر تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے سلسلہ میں تمام پولیو ٹیموں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات عمل میں لائیں تاکہ پولیو بیمار ی کیخلاف مہم کامیابی سے ہمکنار ہو۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ضلعی سربراہان پولیس منتخب سیاسی نمائندوں،محکمہ صحت کے ذمہ دار افسران اور مذہبی اکابرین کے تعاون سے مہم کو کامیاب بنانے کے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ، ٹریفک پولیس اور قومی رضا کارفورس کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران پولیو مہم ضلعی پولیس افسران کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :