گزشتہ 17دنوں کے دوران 174منشیات فروش گرفتار

اتوار 18 دسمبر 2016 20:30

فیصل آباد۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء)فیصل آباد پولیس نے رواں ماہ کے 17دنوں کے دوران کی جانیوالی کامیاب کارروائیوں میں 174منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ہیروئن ،چرس اورشراب برآمد کی ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق فیصل آباد پولیس نے رواں ماہ کے 17دنوں کے دوران ضلع بھر کارروائیوںکے دوران 174منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ہیروئن ،چرس اورشراب برآمد کی اور ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی کی ۔حکام نے بتایا کہ گرفتار منشیات فروشوں سے 64.106کلوگرام چرس، 2805لیٹرشراب برآمد کی گئی ۔حکام نے مزید بتایا کہ کارروائیوں میں شراب کشید کرنے والی 05 چالو بھٹی بھی پکڑی گئی ہیں ۔