غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے کے جرم میں 128ملزمان کو گرفتار کیا گیا

اتوار 18 دسمبر 2016 20:30

فیصل آباد۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) فیصل آباد پولیس نے گزشتہ17ایام کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے کے جرم میں 128ملزمان کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

سی پی او آفس کیمطابق، فیصل آباد پولیس نے گزشتہ17ایام کے دوران ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں 128ملزمان کو گرفتار کیا۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔حکام نے مزید بتایا کہ مذکورہ افرادکے قبضہ سی101 عددپسٹل،32عددبندوق،10عددرائفل ،06عددکلاشنکوف ،04 عدد ریوالوراورمتعدد گولیاں /کارتوس و دیگر اسلحہ برآمدکیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق برآمدہ اسلحہ مال خانہ میں جمع کروادیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :