ٹی ٹوئنٹی سیریز ،یو اے ای کیخلاف افغانستان کا کلین سوئپ مکمل

آخری ٹی ٹوئنٹی میں یواے ای کی ٹیم190رنز ہدف کے تعاقب میں8وکٹوں کے نقصان پر145رنز ہی بنا سکی

اتوار 18 دسمبر 2016 20:20

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) اسپنرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت افغانستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تیسرے انٹرنیشنل میچ میں افغانستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر189 رنز بنائے، محمد شہزاد 44، نجیت تارا کائی40 اورسمیع اللہ شنواری 39 رنز بنانے میں کامیاب رہے اورعثمان غنی نے 2سکسرز کی مدد سے 17 گیندوں پر27 رنز بنائے، امارات کی جانب سے روحان مصطفیٰ نی2 وکٹیں حاصل کیں۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 145رنز ہی بناسکی، روحان 58 اور شیامن انور56 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ افغانستان کی جانب سے محمد نبی اور راشد خان نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

متعلقہ عنوان :