انگلش فیلڈر جوئے روٹ کے جارحانہ تھرو پر بھارتی اوپنر لوکیش آگ بگولہ

جوئے روٹ کے جارحانہ تھرو پر لوکیش نے غصے میں آکرانھیں کھری کھری سنادیں

اتوار 18 دسمبر 2016 20:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) انگلش کرکٹر جوئے روٹ کے جارحانہ تھرو پر بھارتی بیٹسمین لوکیش راہول آگ بگولہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

چنئی ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی بیٹسمین لوکیش راہول کی عمدہ بیٹنگ نے پورا دن مہمان ٹیم کو فرسٹریشن کا شکار کیے رکھا، انگلینڈ کے بولرز نے انھیں قابو کرنے کیلیے اپنا پورا زور لگایا مگروہ نہ صرف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے بلکہ 199 رنزاسکور کیے، ایک موقع پرجوئے روٹ نے فرسٹریشن میں ان کی جانب سے زور سے گیند تھروکی جس پر نہ صرف لوکیش نے خودکوبچایا بلکہ غصے میں آکرانگلش کرکٹرکوکھری کھری سنادیں، عام طور پر انھیں ٹھنڈے مزاج کا کرکٹر قرار دیا جاتا ہے تاہم وہ بھی خود پر قابو نہیں رکھ پائے۔

متعلقہ عنوان :