گوئبلزٹولہ فوٹو اسٹیٹ بیانات کے ذریعے نواز شریف کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتا، پانامہ کرپشن اسکینڈل شریف خاندان کی شناخت بن چکا ہے۔ مریم اورنگزیب اور وزراء کی بیان بازی سے نواز شریف کی پریشانی صاف نظر آرہی ہے۔ بہت جلد نواز شریف کی پریشانی پشیمانی میں تبدیل ہو جائے گی

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی کا وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

اتوار 18 دسمبر 2016 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی طرف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوئبلزٹولہ فوٹو اسٹیٹ بیانات کے ذریعے نواز شریف کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔

اپنے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پانامہ کرپشن اسکینڈل شریف خاندان کی شناخت بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب اور وزراء کی بیان بازی سے نواز شریف کی پریشانی صاف نظر آرہی ہے۔ بہت جلد نواز شریف کی پریشانی پشیمانی میں تبدیل ہو جائے گی۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ اگر محترمہ بینظیر بھٹو شہید یا بھٹو خاندان کے کسی فرد کا نام پانامہ لیکس میں ہے تو پھر نواز شریف کو چاہیے کہ سینیٹ میں پاس ہونے والے بل کو قومی اسمبلی سے بھی پاس کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کے جھوٹ سے پانامہ لیکس میں بے نقاب ہونے والی شریف خاندان کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ضیاء باقیات کے لئے خوف کی علامت بن چکے ہیں۔