ٹنڈومحمدخان شہر اور گردونواح کے مختلف روڈ حادثات میں آٹھ افراد زخمی

اتوار 18 دسمبر 2016 20:10

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) ٹنڈومحمدخان شہر اور گردونواح کے مختلف روڈ حادثات میں آٹھ افراد زخمی تفصیلات کے مطابق ملاکاتیار روڈ پر پک اپ اور مزداہ گاڑی مین تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوگیاجس کے نتیجے میں پانچ افراد محبوب وسان،منظورعلی،اور محمد عمر سمیت دیگر زخمی ہوگئے دوسری جانب سجاول روڈ کے پاندھی واہ کے مقام پر تیزرفتار رکشہ کا ٹائر نکل جانے کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں دوافراد محمد بخش گھرانواور ہاشم سولنگی زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو ڈسڑکٹ اسپتال ٹنڈومحمدخان لایا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی

متعلقہ عنوان :