سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر شہدائے کے مزاروں پر حاضری دی

اتوار 18 دسمبر 2016 20:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر شہدائے کے مزاروں پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کے چادر چڑھائے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی نویں برسی کے حوالے سے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں آج ہم اپنے شہدائے کو سلام پیش کرنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک کے کونے کونے سے لاکھوں کی تعداد میں کارکنان برسی تقریب میں شرکت کرکے اپنے قائدین کو سلام پیش کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے چار مطالبے کیے ہیں جو آئینی ہیں جس سے ملک مضبوط ہوگا اگر ایسا نہ کیا گیا تو 27 دسمبر پر مزید لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنما عبدالفتاح شیخ، خیرمحمد شیخ، اعجاز لغاری اور دیگر بھی موجود تھے۔