پشاورسمیت صوبہ بھر میںتین روزہ انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگی

مہم کے دوران56 لاکھ 40ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جانے کا اہدف مقرر

اتوار 18 دسمبر 2016 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) صوبائی دارلحکومت پشاورسمیت صوبہ بھر میںتین روزہ انسداد پولیو مہم آج شروع ہورہی ہے۔ مہم کے دوران56 لاکھ 40ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جانے کا اہدف مقرر ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پشاور سمیت صوبے بھر میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا پیر19دسمبر سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران صوبے کے 56 لاکھ40 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ5سال تک کی عمر کے 4512777کے بچون کو وٹامن اے کے سرخ کیپسول دئے جائیں گے ۔

محکمہ صحت نے مہم کیلئے 20ہزار پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جن میں17330موبائل ٹیمیں4637ایریا انچارج 1592فیکسڈ ٹیمیوں کیساتھ 924ویمین ٹیمیں بھی حصہ لیں گی انسداد پولیو مہم پشاور ، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، کوہاٹ ، کرک ، ہنگو ، بنوں ، ڈی آئی خان ، ٹانک اور تورغر سمیت خیبر پختونخوا کے تماسم اضلاع میں چلائی جا رہی ہے ۔مہم کے دوران صوبہ بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :