23دسمبر تاریخی جلسہ ہوگا،عام پاکستانی کے حقوق کے حصول کیلئے باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔رضا ہارون

اتوار 18 دسمبر 2016 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاک سر زمین پارٹی کے زیرِ اہتمام 23 دسمبر بروز جمعہ کو پکا قلعہ حیدرآباد میں ایک عظیم الشان جلسہ کا انقعاد کیا جارہا ہی․ جس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں اور حیدرآباد کی عوام میں 23دسمبر کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے بڑا جوش خروش پایا جارہا ہی․اس سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کی جانب سے مختلف با زاروں کے دورے کئے گئے جہاں انہوں نے عوام سے ملاقاتیں کر کے پاک سرزمین پارٹی کے 23 دسمبر کو ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔

اسی طر ح مختلف انجمنیں ,طلباء کے وفود سے بھی ملاقاتیں اور کارنر میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے۔ملاقاتو ں اور کارنر میٹنگوں میں گفتگو کر تے ہو ئے پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون نے کہا کہ ہر پاکستانی کا دل سے احترام کرتے ہیں اسی لئے ہماری پارٹی میں تمام مذاہب، مسالک اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شامل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 23تاریخ کو ہونے والا جلسہ ملک کا تاریخی جلسہ ہوگا جہاں سے عام پاکستانی کے حقوق کے حصول کے لیے باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ 2018 تک عوام کو کرپٹ حکمرانوں کے حوالے نہیں کر سکتے بلکہ حکومت اگر ہمارے حقوق نہیں دے گی تو اس کے خلاف ہر جمہوری پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں گے ۔انہو ں نے تمام وطن پرست عوام سے اپیل کی وہ 23 دسمبر کوہو نے والے جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے عملی کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :