امیر مقام کا مختصر دورہ صوابی ‘وزیر اعظم کے دورے کیلئے انتظامات کاجائزہ لیا

اتوار 18 دسمبر 2016 20:10

صوابی۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف کے معاون خصوصی انجینئر امیر مقام نے صوابی کا مختصر دورہ کیا اس دوران انہوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان سے ان کی رہائش گاہ پر مختصر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم کے دورہ صوابی کے انتظامات اور کارکنوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا انجینئر امیر مقام نے حاجی دلدار خان کو یقین دلایا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جلد صوابی کا دورہ کرینگے اور اس کے لئے ضلع بھر میں ابھی سے بھر پور تیاریوں کاآغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورے سے صوابی کی محرومیوں کا ازالہ ہو جائیگا اور وہ صوابی کی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان بھی کرینگے

متعلقہ عنوان :