مختیار خان ٹوبیکو گرورز ایسو سی ایشن ضلع صوابی کے چیر مین ‘ فائق سید باچا جنرل سیکرٹری منتخب

اتوار 18 دسمبر 2016 20:10

صوابی۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) مختیار خان آف چھوٹا لاہور ٹوبیکو گرورز ایسو سی ایشن ضلع صوابی کے چیر مین جب کہ فائق سید باچا جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک اجلاس ہوا جس میں دیگر عہدیداروں میں وائس چیر مین فرید اللہ خان، فنانس سیکرٹری کرامت خان اور جوائنٹ سیکرٹری انور خان منتخب ہو گئے اس موقع پر لیاقت یوسفزئی محمد علی خان ، عطر خان ،مثل خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ اور فلپ مورس کمپنی کی جانب سے تمباکو کی پرچیز سنٹر کی بندش ، کاسٹ آف پروڈکشن سروے کو مسترد کر تے ہوئے ٹی جی اے پی کے قیام کا خیر مقد م کیا ۔