صحت او ر تعلیم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حبیب الرحمان

اتوار 18 دسمبر 2016 20:10

پشاور۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اوقاف ، زکواة اور مذہبی امور حاجی حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ صحت او ر تعلیم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر ضلع بونیر میں ٹیوب ویل کی افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ہسپتال کو درپیش دیگر مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے حاجی حبیب الرحمان نے کہا کہ وہ ہسپتال اور ضلع بونیر کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، انہیں حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام فوری حل کے لئے یقین دہانی کرائی ہے ۔انہو ںنے کہا کہ بونیر کو ماڈل ضلع بنانا ان کا ویژن ہے

متعلقہ عنوان :