ڈی آر سی صوابی کااجلاس ‘نئے ڈی پی اوکی شرکت ‘ڈی آر سی ممبران کومکمل تعاون کی یقین دہانی

اتوار 18 دسمبر 2016 20:10

صوابی۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء)ڈی آر سی صوابی کا خصوصی اجلاس سید سبز علی شاہ باچا کی صدارت میں ہوا جس میں نئے ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ڈی آر سی کی کارکر دگی کو سراہتے ہوئے تمام ممبران کے ساتھ تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان کے دفترکے دروازے عوام اور ممبران ڈی آر سی کے لئے دن رات کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ڈی آر سی کے تر جمان محمد رشید ایڈوکیٹ نے کہا کہ ڈی آر سی کی بدولت ضلع صوابی میں پُرانے اور گھمبیر مسائل خوش اسلوبی سے حل ہو رہے ہیں گذشتہ ماہ 104تنازعات ڈی آر سی نے حل کئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی آر سی کے فیصلوں کی وجہ سے عوام عدالتوں اور تھانوں پر انحصار کرنے کی بجائے اب ڈی آر سی سے رجوع کر رہے ہیں جہاں پر نہ صرف ان کے تنازغات حل ہو رہے ہیں بلکہ آپس میں خاندانی دشمنیاں بھی دوستی میں تبدیل ہورہی ہیں۔

اجلاس میں ضلع صوابی میں سود اور انڈر پلئی کے خلاف پولیس کی کارروائیوں کو سراہا گیا اس موقع پر حاجی فقیر محمد ، سید غلام باچا ، فضل الرحمن ، جہانزیب خان ، عبدالرازق ، سید فروح سیر باچا اور اسرار لالا نے خطاب کر تے ہوئے نئے ڈی پی او کا خیر مقدم کیا اور پولیس کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا