اسنیپ چیکنگ کے دوران مبینہ بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز پر 3پولیس اہلکار وں کو معطل کردیا گیا،ترجمان سندھ پولیس

اتوار 18 دسمبر 2016 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کلفٹن کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سواروں سے مبینہ رشوت وصولی اور اختیارات سے تجاوز کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر ایس ایس پی ساؤتھ ثاقب اسماعیل میمن نے نوٹس لیتے ہوئے تین پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرکے انہیں کوارٹر گارڈ کرنے اور محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کیئے ہیں،ترجمان سندھ پولیس کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکاروں میں ہیڈکانسٹیبل قربان، کانسٹیبل عابد اور کانسٹیبل غلام مصطفیٰ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :