حافظ آباد،پنڈی بھٹیاں کے قریب لاہور روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نی40 سالہ خاتون کو کچل ڈالا

اتوار 18 دسمبر 2016 20:00

؂حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) پنڈی بھٹیاں کے قریب لاہور روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نی40 سالہ خاتون کو کچل ڈالا ۔جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں گھبریکا کی رہائشی نسیم بی بی رکشہ میں سوار ہوکر لاھور روڈ پر جارہی تھی کہ رکشہ کو سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل نے ٹکر دے ماری ۔جس کے نتیجہ میں نسیم بی بی جو کہ رکشہ کے پیچھے والی سیٹ پر بیٹھی تو و ہ نیچے آگری۔جسے پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل کر ہلاک کردیا۔

متعلقہ عنوان :