ساہیوال، گلشن علی ہاوسنگ سیکم میں ایک گھر سے نوجوان لڑکے کی لاش برآمد

اتوار 18 دسمبر 2016 20:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) گلشن علی ہاوسنگ سیکم میں ایک گھر سے نوجوان لڑکے کی لاش برآمد، قتل یا خود کشی معمہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا بتایا گیا ہے کے ایک نوجوان رضوان عرصہ بارہ سال سے گلشن علی ہاوسنگ سکیم میں ایک شحض ریاض کے پاس رہ رہا تھا ریاض نے اُسے اپنا بیٹا بنا کر رکھا ہوا تھا جو اُس کے گھر کے کام کرتا تھا پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے رضوان کا تعلق ایک چار بچوں کی ماں سے مبینہ مراسم تھے واقعہ کے وقت چار بچوں کی ماں اور ریاض سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وہ کمرے میں چلا گیا جس کے بعد فائرنگ کی آواز آئی دیکھا تو رضوان مردہ حالت میں پایا گیا مقتول رضوان کے والدین نے اسے قتل قرار دیتے ہوئے کہا کے اُسے ریاض وغیرہ نے مبینہ طور پر قتل کیا ہے پولیس غلہ منڈی نے رضوان کے والدین کے اصرار پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مبینہ ملزم ریاض کو بھی حراست میں لے لیا ہے ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی آصف وٹو نے بتایا کہ اس قتل کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اگر ریاض وغیرہ قتل میں ملوث پائے گئے تو ان کا چالان کر دیا جائے گا لاش کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :