چنیوٹ،احمد نگر کے قریب تیز رفتار ڈیمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 65سالہ شخص جاں بحق ،2 خواتین زخمی

اتوار 18 دسمبر 2016 20:00

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) احمد نگر کے قریب تیز رفتار ڈیمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 65سالہ شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ احمد نگر کے قریب ڈیمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار نذیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسا جبکہ مہراں اور سحریش بی بی شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں منتقل کر دیا

متعلقہ عنوان :