وزیر اعلیٰ پنجاب3ارب روپے مالیت کااپنے لئے طیارہ خریدنے کی بجائے ہسپتالوں اور سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنائیں،قوم کے ٹیکس پر حکمرانوں کو عیاشیاں نہیں کرنے دیں گے، ہسپتالوں میں ادویات اور جان بچانے والے آلات نہیں، سکول پانی اور چار دیواری جیسی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں، کسان کا چولہا ٹھنڈا ہے اور کاشتکار تیزی سے زراعت سے الگ ہو رہے ہیں، ڈاکٹر ، اساتذہ، کلرک، نرسیں ، طلبہ سمیت ملک کا ہر طبقہ سڑکوں پر ہے، نا بینا اور معذور افراد جائز حقوق کیلئے در بدر ہیں، ایسے میں حکمرانوں کی ایسی عیاشیاں زیب نہیں دیتیں

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید کا بیان

اتوار 18 دسمبر 2016 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب3ارب روپے مالیت کااپنے لئے طیارہ خریدنے کی بجائے ہسپتالوں اور سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنائیں،قوم کے ٹیکس پر حکمرانوں کو عیاشیاں نہیں کرنے دیں گے، ہسپتالوں میں ادویات اور جان بچانے والے آلات نہیں، سکول پانی اور چار دیواری جیسی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں، کسان کا چولہا ٹھنڈا ہے اور کاشتکار تیزی سے زراعت سے الگ ہو رہے ہیں، ڈاکٹر ، اساتذہ، کلرک، نرسیں ، طلبہ سمیت ملک کا ہر طبقہ سڑکوں پر ہے، نا بینا اور معذور افراد جائز حقوق کیلئے در بدر ہیں، ایسے میں حکمرانوں کی ایسی عیاشیاں زیب نہیں دیتیںاتوار کو وزیراعلیٰ کیلئے ہیلی کاپٹر کیلئے رقم جاری کرنے پر اپوزیشن لیڈر نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے ٹیکس کے پیسوں پر حکمرانوں کو عیاشیاں نہیں کرنے دیں گے، شہباز شریف کے غلط اور جلد باز فیصلوں کے باعث پہلے قوم کو اور نج ٹرین کے قرض میں دھکیل دیا اب عوام کے ٹیکس کی3ارب سے ہیلی کاپٹر خریدا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ادویہ نہیں، جان بچانے والے آلات نہیں، سکول پانی، چار دیواری جیسی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں، کسان کا چولہا ٹھنڈا ہے اور کاشتکار تیزی سے زراعت سے الگ ہو رہے ہیں، ڈاکٹر ہوں، اساتذہ، کلرک، نرسیں یا طلبہ ملک کا ہر طبقہ سڑکوں پر ہے، نا بینا اور معذور افراد جائز حقوق کیلئے در بدر ہیں، ایسے میں حکمرانوں کی ایسی عیاشیاں زیب نہیں دیتیں۔

اپنے حلقہ انتخاب کے علاقے اتحاد کالونی علامہ اقبال ٹائون میں میلاد کانفرنس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور کی سڑکیں سائیکل چلانے کے قابل بھی نہیں رہیں اور روزانہ عوام کیڑے مکوڑوں کی طرح کچلے جاتے ہیں جبکہ فضائی سفر کے لئے دستیاب جہاز بھی لاہور کے کسی روٹ پر چلنے والی پرانی ویگنوں سے کم نہیں مگر عوام جائیں بھاڑ میں سارے مسائل کے باجود شہباز نے اپنی اونچی پرواز کا بندوبست کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کا معاملہ اتنا سادہ نہیں اسے پنجاب اسمبلی میں اٹھائیں گے۔