زکوٰةکے منافع فنڈزکو ہسپتا لوں میں ایمر جنسی کی ادویا ت کی مفت فرا ہمی کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ احسن اقدام ہے‘ چو ہد ری نصر اقبا ل آف مکہا ل

اتوار 18 دسمبر 2016 20:00

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) حکومت کا زکوٰةکے منافع فنڈزکو ہسپتا لوں میں ایمر جنسی کے دوران ادویا ت کی مفت فرا ہمی کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم را جہ فا روق حیدر خا ن کا احسن اقدام ہے جس سے عام آدمی اور غر یب عوام کوریلیف ملے گا ۔

(جاری ہے)

ا ن خیا لا ت کا اظہار سینئر مسلم لیگی ر ہنما ممبر مر کز ی مجلس عاملہ چو ہد ری نصر اقبا ل آف مکہا ل نے اپنے ایک بیا ن میں کیا، انہوں نے کہا کہ را جہ فا روق حیدر خا ن اور ان کی کا بینہ نے آزاد کشمیر میں ما لیا تی ڈسپلن نا فذ کر کے ما ہا نہ کروڑوں رو پے کے ضیا ع کو روک دیا ہے اور ان فنڈز کو انفرا سٹر کچر کی بہتر ی اور عوامی فلا ح کیلئے استعما ل کیا جا رہاہے مسلم لیگ نو ن آزادکشمیر نے اپنے انتخا بی منشو ر میں ادا روں کے استحکا م کا وعد ہ کیا تھا جس کی تکمیل کیلئے اقداما ت کئے جا رہے ہیں این ٹی ایس کا نفاذ اور پی ایس سی میں اصلا حا ت سے میر ٹ کو فرو غ ملے گا اور حقیقی ٹیلنٹ سا منے آئے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی حکومت کے مثبت اقداما ت کے ثمرا ت عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔