انجمن تاجران جہلم کی ڈسڑکٹ پولیس آفیسر سے ملاقات

اتوار 18 دسمبر 2016 20:00

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) انجمن تاجران جہلم کے وفدنے ڈسڑکٹ پولیس آفیسرجہلم حسن ا سد علوی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او جہلم کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے لیکن پولیس بلا شرکت و تعاون عوام اس فرض کو نبھانے میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔تاجر برادری ہر معاشرے میں قلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ملک کی ترقی اور خوشحالی میں تاجر برادری اہم رول اد ا کر رہی ہے ان کو تجارت کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنا جہلم پولیس کا فرض عین ہے۔تاجر برادری کے وفد کی قیادت چوہدری عارف نے کی جنہوں نے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اپنے تعاون کا مکمل یقین دلایا اور کہا کہ تاجر برادری ہمیشہ جہلم کے فلاحی کاموں اور امن وامان کی بہتری کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ہمہ وقت تعاون کرتی رہی ہے اوریہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے امن وامان کی فضاء کے قیام اور پولیس کی طرف سے اٹھائے گے اقدامات جن میں با لخصوص ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :