جامعة البنات سید ہ فاطمة الزہرہ مرید میں محفل میلادبرائے خواتین کی تقریب کاانعقاد

اتوار 18 دسمبر 2016 20:00

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) جامعة البنات سید فاطمة الزہرہ مرید میں محفل میلاد(برائے خواتین) کی روحانی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مقامی و علاقائی خواتین کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ اس تقریب کے دوران74بچیوں جن میں فاضل عربی، حفاظ کو اسناد بھی دی گئیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2001سے اس ادارے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سے تقریباً1250بچیاں فارغ التحصیل ہو چکی ہیں۔

جو مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں اپنے فرائض منصبی ادا کر رہی ہیں۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، حمد ونعت کے بعد زیر تربیت عالم دین بچیوں اور ادارے کی پرنسپل مس شائستہ ( عالم دین) نے خواتین کو انتہائی مدبرانہ خطاب سے دین کی آگاہی دی اور سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔محفل میلاد کے آخر میں لنگربھی تقسیم کیا گیا۔