سکردو،سرکاری سکولوں کو سردیوں کیلئے لکڑی کی مد میں جاری رقم ہڑپ کئے جانے کا انکشاف

اتوار 18 دسمبر 2016 19:40

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) سرکاری سکولوں کو سردیوں کیلئے لکڑی کی مد میں جاری رقم ہڑپ کئے جانے کا انکشاف ،منفی 10میں سکول آنے والے اساتذہ موسمی امراض کا شکار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی بی کے مخصوص موسمی حالات کے پیش نظر 15نومبر سے موسم سرما کا ڈکلیر کر کے سرکاری دفاتر کو ہیٹنگ کی مد میں لکڑی فراہم کی جاتی ہے اور اسی طرح سرکاری سکولوں کیلئے بھی سالانہ سردیوں کیلئے لکڑی کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے تاہم ایک ماہ گزرنے کے باوجود سکولوں کیلئے ایک کلو لکڑی بھی فراہم نہیں کی گئی ہے ادھر سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تمام سکولوں کیلئے ہیزم سوختنی کی مد میں 15نومبر سے موسم سرما کی چھٹیوں تک کیلئے باقاعدہ بجٹ ان کے DDOsکو دیا گیا ہے اور متعلقہ سکولوں کو ان سے رابطہ کرنا چاہیے لیکن اساتذہ کے مطابق DDOsنے ابھی تک ایک روپیہ فراہم نہیں کیا جبکہ 21دسمبر سے سکولوں میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات ہونے والی ہیں۔

متعلقہ عنوان :